متحدہ نے این اے 250 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی درخواست دیدی

MQM

MQM

کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے حلقے این اے 250 ، میں پورے حلقے میں انتخابات دوبارہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔جمع کرائی گئی درخواست میں متحدہ قومی موومنٹ نے موقف اختیار کیا ہے۔

این اے 250میں صرف43پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں بلکہ پورے حلقے میں انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ایم کیو ایم کے راہنما واسع جلیل نے اس موقع پر کہا کہ جب تک تمام پولنگ اسٹیشنوں پرانتخاب کرانے کا فیصلہ نہیں ہو جا تا دھرنا جاری رہے گا۔