حکمران بیرون ملک بنکوں میں رکھی دولت پاکستان واپس لے آئیں: چوہدری ہاشم
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: معروف سماجی رہنما چوہدری ہاشم خاں نے کہا کہ حکمران بیرون ملک بنکوں میں رکھی دولت اگر پاکستان واپس لے آئیں تو ہم کو کسی غیر سے قرضے مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چند ڈالروں کے عوض پاکستان کو غریب تر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں موجود ذخائر اتنے ہیں کہ ہم پوری دنیا میں اس کی سپلائی کر سکتے ہیں اور ایک آزاد ملک کی طرح اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک میں موجود چند کرپٹ عناصر ملکی خوشحالی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ جب تک انصاف کا نظام ہر فرد کے لیے یکساں نہیں ہو گا تب تک ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
پوری قوم کو ملکر تبدیلی کے لییکوشش کرنا ہو گی اگر پاکستان کو کوئی مخلص قیادت نصیب ہو جائے تو ان شاء اللہ قائد اور اقبال کا پاکستان پھر سے آباد ہو گا اور کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہو کر ہی رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com