اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردی، غربت، محرومی اور مہنگائی کا تحفہ دیا، ہمت اور عزم والی قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اورانقلاب کی ضرورت ہے، پانامااسکینڈل لوٹ مار اور کرپشن کا پلندہ ہے، قوم کو لوٹنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔