پوری قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محمد سجاد

Lahore

Lahore

لاہور: سیاسی سماجی رہنماو جنرل کونسلر یونین کونسل 247 محمد سجادنے گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں کہا کہ وزیرستان میں فوجیوں کی شہادتوں پر پوری قوم اشکبار ہے۔ پاک دھرتی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی شہداء قوم کے محسن ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے اس ملک کو معاشی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملک کی مضبوط معشیت کے تمام تر دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدرملک میں ناقابل برداشت مہنگائی کا سبب بنے گی جس کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں ان کی کرپشن کے باعث عدالتیں نا اہل قرار دے رہی ہیں۔ دہشت گردی،بدامنی، عدم تحفظ، مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن اور لاقانونیت کے عفریت نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا ایک نااہل اور عدالت کو مطلوب شخص ابھی تک وزارت خزانہ کے منصب پر فائز ہے جو پاکستانی عوام کے ساتھ ایک سنگین اور بھیانک مذاق ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے حکمرانوں کے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے قومی انتخابات میں نون لیگ کو پاکستان کی باشعور عوام مکمل طور پر مسترد کر ے گی۔کرپٹ عناصر کی محض نا اہلی کافی نہیں بلکہ ان سے قومی کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لی جانی چاہیے۔

محمد سجاد
۔03226390480