اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظر انداز کر دے، آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی۔
مخلص دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا یہ موقع ضائع ہو گیا تو پاکستان کا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورقوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظر انداز کر دے۔ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔