گجرات (جیوڈیسک) گجرات مسلم لیگ نواز کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مسلے کا حل تعلیم کو عام کرنا ہے، تعلیم کے ہتھیار کو عام کریں گے، قوم کو سستی بجلی دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔ گجرات یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا پاکستان کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔
دہشت گردی کے مسلے کا حل تعلیم کو عام کرنا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کی طرز پر بلوچستان میں بھی ماڈل ویلج تعمیر کریں گے۔ ڈینگی میں 15 ہزار لوگوں کو لقمہ اجل بننے سے بچایا۔ قوم کو سستی بجلی دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔