لاہور (نمائندہ خصوصی) نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی اسی طرح قائم کی جاسکتی ہے۔
جب معاشرے کے تمام طبقات کو غلامی کی تاریکی سے آزادی کے روشن راستے میں ہم سفر بنایا جاسکے۔انہوں نے پوری قوم کو وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکبادپیش کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے پنجاب کے عہدیداران واراکین کی بھاری تعداد بھی موجود تھی۔