ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی حکومت کورونا کے خلاف عالمی صورت حال، اقتصادی پیش رفتوں اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے قوم کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے۔
انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین اور صدر ایردوان نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کیا ۔
صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کورونا وبا کے خلاف اقدامات میں غفلت کے باوجود ترکی میں درست، مثبت،موثر صحت عامہ نظام قابل نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی حکومت عالمی وبا کی صورت حال، اقتصادی پیش رفتوں اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے قوم کی ہر لحاظ سے خدمت جاری رکھے گی ۔
صدر نے مزید کہا کہ ترکی علاقائی و عالمی سطح پر اپنی قائدانہ حیثیت کا احترام جاری رکھے گا۔