پوری قوم مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ حاجی سیف اللہ
Posted on September 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : پوری قوم مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ حالیہ زلزلہ نے 2005 میں آنے والے زلزلہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ بلوچستان میں آنے والے خوفناک زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر پاکستانی غم زدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک اس زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لوحقین کو صبر عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف ان کی مالی و اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف عوام کے دکھ درد کو محسوس کرکے ان کو حل کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com