قوم انتخابی مسائل کے حل کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی جانب دیکھ رہی ہے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain Meeting

Mamnoon Hussain Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم انتخابات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی جانب دیکھ رہی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضاخان نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ، اس موقع پرصدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات متعارف کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم انتخابات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی جانب دیکھ رہی ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیاں عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل کی جانی چاہئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے صدر ممنون حسین کو یقین دلایا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔