قوم کو کسی شہنشاہ کی نہیں غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہے
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : قوم کو کسی شہنشاہ کی نہیں غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔ حکمران عوا م کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ فرقہ واریت ، لسانیت اور دہشتگردی نے ملک کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ حکومت طالبان مذاکرات کیلئے سنجیدگی اختیار کرے۔ برطانوی حکومت اپنے معاملات میں کسی قسم کے مظاہروں سے مرعوب ہونے والی نہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو عوامی سمندر سڑکوں پر آجائے گا۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزہ رہنما الشاہ محمد اویس نورانی نے جمعیت علمائے پاکستان کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری طارق پہاڑ سے فون پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر ادارے میں شہنشاہیت قائم کر پر تلی ہوئی ہے۔ قوم کو روٹی کپڑا اور مکان کے علاوہ کسی شہنشاہ کی ضرورت نہیں۔ بلکہ ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قوم کا درد اپنے دل میں رکھتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکام پالیسیوں کے باعث حکومت کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔
فرقہ واریت ، لسانیت اور دہشتگردی نے پوری قوم کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی اختیار کریں اور ملک و قوم کے مفاد میں پالیسی اپنا کر مذاکرات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جماعت بڑے بڑے جلسوں اور مظاہروں سے حکومت پاکستان کو تو شاید ڈرا دھمکا لے لیکن برطانوی حکومت اپنے اندرونی معاملات میں مظاہروں سے ہرگز مرعوب ہونے والی نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com