راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ملک کی حفاظت کا عہد کیا ہے، پُرعزم پاکستانی قوم دہشتگردوں کو شکست دے رہی ہے۔
غیرملکی دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں مگر یہ قوتیں ناکام ہو چکی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ آرمی چیف کے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد قوتوں کو پرعزم قوم نے شکست دے دی ہے، پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم دفاع وطن کرتے رہے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہم نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے کوئی بھی قیمت اور قربانی دینے کا حلف دے رکھا ہے۔