لاہور(جیوڈیسک)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ مرکز میں ایک بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اوراب انہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔
لاہور سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی ن لیگ سے توقعات وابستہ ہیں، اور اب ن لیگ کو عوام کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ملک میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن ہوئے ہیں جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے تاہم جن کہ جن حلقوں مین دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن وہاں فوری تحقیقات کروا کر دوبارہ پولنگ کروائے۔