لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں خیالات پہلے کی طرح ہی ہیں۔ ایم کیو ایم نے الیکشن میں جو ٹھپے لگائے تھے وہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اب بھی مخاصمت ہے، ان کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا۔ ان کے پاس صدارتی الیکشن کے لئے ووٹ مانگنے گئے تھے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار کو پنجاب اسمبلی میں 310 یا 312 ووٹ ملیں گے ان میں 5 آزاد، اور ایک نیشنل مسلم لیگ کا ووٹ بھی شامل ہے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سید ممنون حسین مڈل کلاس کے سیاسی ورکر اور برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے پرانے ساتھی ہیں۔