قوم ایک پرچم کے سائے تلے مخالفین کا مقابلہ کریگی:رانا ارشد

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد ارشد نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر پورے ملک میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں مگر عمران خان اور طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر جشن آزادی کو جشن بربادی بنانے جا رہے ہیں۔

پوری قو م ایک پرچم کے سائے تلے جمع ہے قوم مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال صفدر آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں تحصیل بھر کے محکمہ جات کے افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔