گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آنے والے ملکی تاریخ کے بد ترین زلزلے میں ہلاک ہونے والی والوں کے ایصال ثواب کیلئے اصغر ہاؤس ستے گجرات میں منعقدہ” تقریب کے بعد اللہ سے قدرتی آفات سے حفاظت ‘ دہشتگردی کے مکمل خاتمے ‘ پاکستان میں مکمل امن و تحفظ اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا اور قوم سے کثرت استغفار کی اپیل کے ساتھ بروقت امدادی کاروائیوں کے ذریعے سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں بچانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے . چودھری اصغر تیل والا (سابق ناظم سٹی گجرات)اور ان کے صاحبزادہ امیدوار چیئرمین یونین کونسل 4 شاہدولہ چودھری حسنین اصغر ودیگر نے کہا کہ رب کے احکامات سے انکار اور اسلامی نظریات سے انحراف قہر خداوندی کو دعوت دیتا ہے۔
پاکستانی قوم کی بد نصیبی ہے کہ اس نے ہمیشہ ان لوگوں کا انتخاب کیا جو اپنی حرص و ہوس کی تسکین کیلئے انصاف و مساوات کا خوں کرتے اور استحصال و ظلم کی روایت کو آگے بڑھاکر قوم کو رب سے شکوے پر مجبور کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ہر دورمیں مسائل ‘ مصائب اور آفات سے دوچار رہی۔
Chaudhry Hasnain Asghar
گو قوم کا ہر فرد ‘ ہر سیاستدان اور ہر بیورو کریٹ خراب نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ قوم فنا سے بچی ہوئی ہے مگر اکثریت کے اعمال عذاب و عتاب کو دعوت دینے کیلئے کافی ہیں جن کی نشانیوں سے سبق سیکھ کر قوم کو استغفار ‘ اپنے احتساب اور رب سے رجوع کی ضرورت ہے۔