پاکستان (جیوڈیسک)صوابی میں پی ٹی اے کے بانی عمران خان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ مء کی شام کو ایک نیا پاکستان بنے گا۔اس دن پرانے سیاسی اداکاروں کو خدا حافظ کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کو کسی کی غلامی نہیں کرنے دوں گا۔
ملک میں ابھی تک انگریزوں کا قانون چل رہا ہے امریکہ کے غلام آپکو اس جنگ سے نہیں نکال سکتے میں جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم بننے کیلئے امریکہ سے مدد مانگی تھی۔
انہوں نے عوام کو یہ بھی یقین دلایا کہ وہ بلدیاتی نظام لائیں گے جس سے مفت انصاف ملے۔گاوں کا جرگہ مقدمات کا فیصلہ کرے گا ۔ میں نے آ زاد قوم کیلئے نظام بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگ کرپشن کرنے والوں کا احتساب نہیں کر سکتے۔