کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کے لئے آئین مخالف اور سندھ توڑنے کے خیالات بدلنا ہونگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شامل ہونے کی خواہش مند ہے مگر جب تک وہ مارشل لاء کی حمایت اور سندھ کی تقسیم جیسے خیالات سے پیچھے نہیں ہٹتی ان کا سندھ حکومت میں شامل ہونا تقریباً ناممکن ہے۔ ایسے خیالات کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔