قوم کی رہنمائی میں اہل قلم کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے : سید مودودی اکیڈمی میں نوجوان اہل قلم سے خطاب

لاہور (سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ قوموں کی رہنمائی کا فریضہ ہمیشہ اہل قلم نے ادا کیا ہے، قوم اس وقت ذہنی انتشار اور ثقافتی یلغار کے نرغے میں ہے، نوجوان قلم کار معاشرے کو ان مسائل سے نکال کر ایک نئی راہ دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اکیڈمی میں جمعیت کے زیر اہتمام نواجوان اہل قلم کے لئے منعقدہ ورکشاپ خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہاکہ اس وقت قلم اور کتاب سے لوگوں کا تعلق ٹوٹ رہا ہے جس کی بحالی کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں ، بچوں کا ادب عدم توجہی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے۔

حکومتی سطح پر اس کی بحالی اور ترقی کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں قوم کی رہنمائی کے لئے اہل قلم کا کردار ریڑھ کی ہذی کی حیثیت کا حامل ہے ، لوگ کتاب سے دور ہورہے ہیں ، تیز رفتاری اور مادیت پرستی نے معاشروں کو کتب بینی سے دور کرتے ہوئے ذہنی طور پر کھوکھلا کر دیا، نوجوان اہل قلم کل ملک کے رہنماء ہوں گے ان کے اندر ملک سے محبت کا جذبہ اور ملی یک جہتی کے جذبات بھی موجود ہیں مسیقبل قریب میں ملک کو دیگر قوم کے مقابل کھڑا کر سکتے ہیں۔