قوم عمران خان کی شرانگیزی سے تنگ آ چکی ہے، زعیم قادری

Zaeem Qadri

Zaeem Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کی شرانگیزی سے تنگ آ چکی ہے، وہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانا بند کریں۔

لاہور سے جاری بیان میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، گوجرانوالہ اسٹیڈیم کی دیواریں گرانا دہشت گردی ہے، گوجرانوالہ کی انتظامیہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کا سخت نوٹس لے گی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا فسطائیت کو فروغ دینا ہے، وہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا بند کریں۔