گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عمران خان اور طاہرالقادری کا اتحاد ملک دشمن ایجنڈے پر مبنی ہے جسے قوم نے بری طرح مسترد کر دیا ہے دونوں رہنماؤں نے دھاندلی کا شور مچا کر پاکستان میں جمہوریت کو ٹریک سے اْتارنے اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنے کی سازش کی۔
وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ مختلف منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ ملک جلد توانائی کے بحران اور معاشی مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کا میاب ہو جائیگا۔