لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی قوم بڑے سے بڑے بحرانوں سے نپٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے66 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا۔
کہ ہم اپنے وطن کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، معاشرتی نا انصافی ختم کیے بغیر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 66 سال گزرنے کے باوجود ہم قیام پاکستان کے مقاصد سے کوسوں دور ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرا پورا یقین ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی قوم بڑے سے بڑے بحرانوں سے نپٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔