ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان عطاری نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن، جب تک سیاستدانوں کو آرٹیکل 62,63 کے مطابق نہیں پرکھا جائے گا، کرپشن میں قابو نہیں پایا جا سکتا، مہذب قوم بننے کے لئے قانون اور آئین اورعملداری کو یقینی بنانا ہو گا، اگر آیان رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے کے باوجودبری ہوسکتی ہے تو پانامہ کیس کا فیصلہ بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا نظر نہیں آتا،ماڈل ٹاون کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
کرپٹ اور نا اہل حکمران اپنے انجام کوبھول گئے ہیں،پولیس کو سیاسی دباو سے پاک کرنا ہوگا، کے پی کے میں پولیس کلچر میں مثبت تبدیلی نے عام آدمی کے لئے انصاف کے حصول کو ممکن بنایا ،ذاتی مفادات اورلوٹ مار کی سیاست نے ملک کی اساس کو نقصان پہنچایا،آمدہ جنرل الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس بنا کر الیکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا میں میٹ دی پریس میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا،مقامی سطح پر امن و امان کی نا گفتہ بہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب تک پولیس کا قبلہ درست نہیں ہوگا اس میں بہتری کے امکانات نظر نہیں آتے ، تاہم اگر مقامی انتظامیہ امن کمیٹیوں کو فعال کرے تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،محکمہ مال میں مبینہ کرپشن اور کمپوٹر ائیزڈ لینڈ ریکارڈ کی بابت انکا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی اجارہ داری اور لوٹ مار اسی طرح بدستور قائم ہے،کھیوٹ بلاک کا بہانہ بنا کر غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
فرد کے حصول کے لئے عوام کو مٹھی گرم کرنا پڑتی ہے،کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ کی خامیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں،کینٹ بورڈ واہ کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہم نے آواز بلند کی جو کینٹ بورڈ نے خود ساختہ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہماری آواز کا یہ اثر ہوا کہ ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس واپس ہوا جس سے بلا شبہ عوام کو بہت ریلیف ملا ہے،منہاج القران کی کارکردگی کے حوالے سے سیف الرحمان عطاری کا کہنا تھا کہ قائد تحریک ڈاکٹر طاہری القادری کی فہم و فراست اور مدبرانہ سوچ کا نتیجہ ہے کہ الحمد و للہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منہاج القران کا نیٹ ورک موجود ہے۔
عوامی فلاح و بہبود کے علاوہ تعلیم کے شعبہ میں نمائیاں خدمات منہاج القران کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اپنی احسن کارکردگی کی بنیاد پر منہاج القرا ن نے دنیا بھر میں نمائیاں مقام بنایا،مستحق اور غریب افراد کی مدد ہو یا اجتماعی شادیوں کی تقریب منہاج القران ہر سطح پر کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے مقامی سطح پر بھی اجتماعی شادیوں کا ایونٹ ہر سال تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے جس کی بنا پر ہزاروں غریب اور بے سہارا بچیاں اپنے پیا گھر سدھار چکی ہیں اور بہترین ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں ،قائد تحریک نے ان بچیوں کو منہاج القران کی بچیاں قرار دیا ہے جن کی ہر مشکل گھڑی میں یہ تنظیم پیش پیش ہوتی ہے،قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے شعبہ میں خدمات تسلسل کے ساتھ انجام دی جارہی ہیں،ایشیا ء کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ بھی قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سوچ اور ویژن کا عکاس ہے۔ ‘
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038