نوابشاہ صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ ان کی ذاتی سوچ ہے، ایم کیو ایم مشرف دور کا بلدیاتی نظام لانا چاہتی تھی، جس کے ہم حامی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے بارے میں سندھ حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کے گورنر ایم کیو ایم کے ہیں اور متحدہ ذہنی طور پر حکومت کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مشرف دور کا بلدیاتی نظام لانا چاہتی تھی، جس کے ہم حامی نہیں۔