قوم کو پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہید کیپٹن حسنین نواز جیسے سپوتوں پر فخر ہے۔ حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو یونین کونسل کاہنہ کے چئیرمین حا جی بشارت نے گذشتہ روز یونین دفتر میں کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین نواز کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس مو قع پر ایڈوائزر ٹو سی ایم مرزا نصیر احمد بیگ ، ارشد رضا ایڈووکیٹ وائس چئیرمین کاہنہ ، کونسلرز محمد سجاد بھٹی، ذولفقار اقبال قریشی،عرفان احمد شاہ،یعقوب پاہٹ ،رفاقت سہوترا ،سلیمان رائے ،غلام رسول نورانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

وطن عزیز پر اپنی قیمتی جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حسنین نواز کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ حا جی بشارت نے کہا کہ شہید کیپٹن حسنین نواز پوری قوم کا ہیرو ہے اور قوم کو پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہید کیپٹن حسنین نواز جیسے سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کی مٹی شہید کیپٹن حسنین نواز جیسے بہادر آفیسر کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔شہید کیپٹن نے وطن پر جان نچھاور کی اور ہم شہید کیپٹن حسنین نواز کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہید زندہ ہوتے ہیں اورکیپٹن حسنین نواز شہید بھی زندہ ہیں اورہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

یونین کونسل 247لاہور
uc247lahore@gmail.com
lahore