قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملک کی بقاء کیخلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنا دیں، نصرت اسلام پاکستان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نصرت اسلام پاکستان کے تحت 21دسمبرکو کراچی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں نصرت اسلام پاکستان کی مقامی رہنماء نوید احمد اور محمد اسحاق کی قیادت میں وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں جلسہ عام میں شرکت کے لئے دعوت نامے پہنچائے۔

اس موقع پر رہنمائوں نے کہاکہ ملک کے حالات کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ملک کی بقاء کے خلاف ہونے والی تمام سازش کو ناکام بنا ئیں انہوں نے کہاکہ نصرت اسلام پاکستان کا جلسہ عام سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔