قوم کے لئے صالح قیادت منتخب کرنے کا بہترین موقع ہے۔علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : قوم کے لئے آئندہ الیکشن بہترین فر صت ہے ،اگر عوام نے اپنے حق رائے دہی کے ذریعے محب وطن ،درد مند اور صالح قیادت کا انتخاب کیا ۔تو آئندہ پانچ سالہ دور میں ہم کسی حد تک اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

گذشتہ ادوار میں سیاسی پارٹیوں نے اپنے دور اقتدار میں مہنگا ئی ،دہشت گردی ،اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ NA-48سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے اپنی الیکشن مہم میں F-11کے عمائدین کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگو ں کو دوبارہ آزمانا بے وقوفی ہوگی،پاکستان کو پر امن ملک بنانا ،بیرروزگاری کا خاتمہ ،اور دہشت گردی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں اپنے حلقہ میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔اور کارکنان کو ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم آگے بڑھانے کی ہدایات کی۔