سوڈان (جیوڈیسک) افریقی ملک سوڈان کی عسکری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ عمر زین العابدین نے کہا ہے کہ نئی حکومت عوامی ہو گی۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
اس بیان میں عسکری کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کو اگلے عام انتخابات میں شرکت کی اجازت ہو گی۔
عمر زین العابدین کے مطابق، فوجی کونسل کے سیاسی عزائم نہیں ہیں اور نہ ہی مستقبل کے لیے کوئی سیاسی حل یا نظریہ پیش کریں گے کیونکہ یہ معاملہ سوڈانی عوام نے طے کرنا ہے۔
انہوں نےسابق صدر عمر البشیر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سپرد کرنے کو خارج از امکان قرار دیا۔