پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کی حفاظت نہ کرنے والی حکومت کو حکمرانی کا حق نہیں، قیام امن میں نواز شریف ناکام ہوئے تو معاشی اصلاحات کا ایجنڈا مکمل نہیں ہو سکے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن کی چابی نواز شریف کے پاس ہے، وہ چابی ہلائیں تاکہ ملک میں امن قائم ہو، قیام امن میں نواز شریف ناکام ہوئے تو معاشی اصلاحات کا ایجنڈا مکمل نہیں ہو سکے گا، قوم کی حفاظت نہ کرنے والی حکومت کو حکمرانی کا حق نہیں۔