ملت تشیع کے کسی بھی سانحہ پر دئیے گئے ،دھرنوں اور احتجاجات میں شرکت نہ کرنا اور اظہار ہمدردی نہ کرنے سے عوام سخت نالا ں ہیں : علامہ امین شہیدی

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹر ی جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے وحدت سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی ور ملکی صورتحال سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ایم۔ڈبلیو ۔ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل فداحسین ،مسرور نقوی ،میڈیا کوآرڈینٹر حسنین زیدی ،ایم ۔ڈبلیو ۔ایم کے حلقہ NA-55کے امیدوار سعید الحسن رضوی ،اور NA-48کے امیدوار علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے۔

شیخ رشید نے علامہ امین شہیدی سے NA-55سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو اپنے حق میں بیٹھانے کی درخواست کی،اس پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس کا فیصلہ سیاسی کونسل ہی کریں گی۔علامہ امین شہیدی کا شیخ رشید سے کہنا تھا ،کہ حلقے کے عوام آپ سے ناراض ہیں ۔سانحہ علمدار روڈ(کوئٹہ ) ہوا ،سانحہ کیرانی (کوئٹہ ) ہوا ،سانحہ عباس ٹاؤن کراچی ہوا۔

اسی طرح گلگت کے واقعات ہوئے اور پاراچنار کا ایشو کھڑا ہوا ،لیکن آپ کہیں پر نظر نہیں آئے۔عوام آپ سے ایسی توقع ہرگز نہیں رکھتے تھے ،یہی وجہ ہے کہ آپ کا ملت تشیع کے کسی بھی سانحہ پر دئیے گئے ،دھرنوں اور احتجاجات میں شرکت نہ کرنا ،اور اظہار ہمدردی نہ کرنے سے عوام سخت نالا ں ہیں ۔اس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملت تشیع کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔