قوم مخلص، محب وطن اور عوام دوست قیادت سے محروم ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے حالات انتہائی خراب ہیں ‘ تحفظ و خوشحالی سے محروم عوام روزی ‘ روٹی ‘علاج اور تعلیم کے ساتھ بجلی ‘ پانی وگیس کی عدم دستیابی سے بھی پریشان ہیں اور امن دشمن مسلسل عوامی و سرکاری مقامات کے ساتھ معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں تک کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔

جبکہ حکمران سب ٹھیک ہے کہ بنسی بجارہے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ آج قوم مخلص ‘ محب وطن اور عوام دوست قیادت سے محروم ہے ان حالات میں یوم قرارداد پاکستان کوپر کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا شر پسندی حکومت کی ناکامی کا ثبوت اور عالمی سطح پر پاکستان کی رہی سہی ساکھ کو بربادکردینے کے مترادف ہوگی۔

یوم پاکستان پر سیکورٹی صورتحال فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر نائب صدر فاروق کمال اور صدر سلیمان راجپوت نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسی آزاد مملکت کا قیام تھا جس میں ہر فرد اسلام کے اصول مساوات کے تحت زندگی بسر کرتے ہوئے حقوق وانصاف سے جئے۔

مگر استحصالی طبقات نے اس ملک کے اقتدار ‘ اختیار وسائل اور عوام کو غلام بنالیا جن سے آزادی کیلئے عوام کو ایک بار پھر تحریک آزادی پاکستان جیسی تحریک کی ضرورت ہے وگرنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی غلام ہی پیدا ہوں گی۔