متحدہ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرا دی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں بے امنی پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کردی۔ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی سید سردار احمد، خواجہ اظہار الحسن، ہیر سوہو اور دیگر نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرائی۔

جس میں جلد از جلد اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں ذرائع سے بات کرتے ہوئے سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر وفاقی حکومت کو فوج بلانے کا حق حاصل ہے اور کراچی میں پولیس اور رینجرز مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔