چکوال : ملت چوک کے اجتما ع نے ثابت کردیا کہ تبدیلی ہر سطح پر آچکی ہے گذشتہ روز ملت چوک چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ووٹروں نے اپنی پارٹی کی طرف سے نامزد امیدواروں کا والہانہ استقبال کیا اور سابقہ حکومتوں کو باور کروا دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹر سپورٹر ملک کے ہر کونے میں موجود ہیں۔
اپنی پارٹی کی کامیابی کیلئے جدوجہد کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہم سابق حکمرانوں اور سابق اراکین اسمبلی کو آزما چکے ہیں اور مزید آزمانا نہیں چا ہتے کیونکہ سابق حکمرانوںنے عوام کو ماسوائے مشکلات کے کچھ نہ دیا اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے ایک برے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو کبھی ایف اے اور کبھی انڈر میٹرک ظاہر کرنے والے سابق ایم پی اے کو یہ بات بتا دینا چاہتے ہیں۔
عوام اس مرتبہ الیکشن کمیشن سے بھی سخت مزاج ہے اور اگرآپ نے الیکشن کمیشن کے ڈر سے اپنی تعلیمی اصلیت ظاہر کر دی ہے تو عوام آپکی اصلیت سے اسی روز واقف ہو گئی تھی جب آپ نے الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو ہم پر مسلط کر دیااور جھوٹے مقدمات کے زریعے عوام کی عزت نفس پر حملہ آور ہونا شروع کردیا انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں عوام سے کہ ہر پاکستانی شہری کی عزت نفس محفوظ رہے گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں گے اس موقع پر راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور مکمل طور پر انصاف کی پالیسیوں پر مشتمل ہے اور جب انصاف ہو گا تو آپ کو سہولیات کے فقدان کا سامنا نہ ہوگا اور آپ کو اپنے جائز مطالبات کو پورا کروانے کیلئے کسی رکن اسمبلی کے ڈیرے کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور بلدیات کے الیکشن فوری طور پر کروانے کے بعد فنڈ علاقائی سطح پر آپ کے بلدیاتی نمائندوں کے پاس پہنچ جائیں گے۔
جب بالائی سطح پر کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا تو نچلی سطح پر کرپشن ناممکن ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ میری آپ عوام سے درخواست ہے کہ ملکی تبدیلی کیلئے جماعتوں کے سربراہوں اور امیدواروں کے کردار کا موازنہ کریں اور تبدیلی کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ آج اگر آپ نے دونارہ غلط فیصلہ کیا تو پوری قوم کو دوبارہ پانچ سال ظلم کی چکی میں پسنا پڑے گا۔