اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی ائیرپورٹ اور تفتان میں ایک ہوٹل میں زائرین پر فائرنگ کی مذمت کے لئے الفاظ کافی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے وہ لوگ کر رہے ہیں جو قوم پر اپنا نظریہ بندوق کے ذریعے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم ان لوگوں کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور ان کا مقابلہ کرکے انہیں شکست فاش دے گی، انہوں نے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی تاکہ دہشتگردی کے اس عفریت سے نمٹا جا سکے۔