شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم نے دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات کو مسترد کر دیا۔ طالبان اپنا مقصد کھو چکے ہیں ان کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ پاک فوج تمام حالات میں قبائلی عوام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات کو مسترد کر دیا ہے۔
طالبان اپنا مقصد کھو بیٹھے ہیں ان کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی عوام کی سپورٹ جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کیڈٹ کالج سپنکئی رغزئی کا دورہ بھی کیا۔