پاکستان پیس موومنٹ کے چیئر مین اشرف نواز خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج اور ISI سمیت تمام حساس اداروں پر فخر ہے۔ ہمارے ملک کی بقا کے لئے ان تمام اداروں کی کارکردگی نہایت شاندار ہے اور دنیا بھر کی ایجنسیوں میں ISI کو نمبر ون قرار دیا جانا ہمارے دشمنوں کو پریشان کرتا ہے اور انہیں جہاں موقع ملتا ہے وہ ان اداروں کی تذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔