لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ قوم کو آج رات وزیر ستان سے خوشخبری ملے گی، امن کوششوں کو آئین کی بحث میں الجھا کر سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ نفاذ شریعت کیلئے پہلے بھی جدوجہد کر رہے تھے آئندہ بھی جاری رہے گی۔
مگر امن کوششوں کو آئین کی بحث میں الجھا کر سبو تاژ کرنے کی کوششوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملکی آئین قرآن اور سنت کے تابع ہے، آئین بنانے والے اکابرین تقویٰ، دینی اور شرعی علوم کے ماہر تھے۔