لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے باچاخان یونیورسٹی سانحہ کے سال گزرنے پر کارکنان سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم تمام پاکستانیوں کا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینا ہو گیا۔
یاور عباس کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں دہشتگردوں کے سہولت کار اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف مناسب حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا بے گناہ طلبہ پر حملے، دہشتگردی اور دیگر تعلیمی مسائل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے تمام طلبا تنظیمیں دہشتگردعناصر کے خلاف متحد ہیںوفاقی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔یاور عباس کا کہنا تھا علم دشمن طاقتوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے اس موقع پر علم سے محبت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پر عزم ہیں نوجوانوں کی شخصیت کو اسلامی اصولوں کے مطابق استوار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نظام تعلیم میں ان تقاضوں کو پورا کیا جائے، ورنہ ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے جن قوموں نے ترقی کی ہے، وہاں تعلیم و تربیت دونوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ علم دوستی ہی میں قوموں کی ترقی اور اوج کا راز پوشیدہ ہے۔