پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ امجد اوڑھ کے 7ارکان کو گرفتار کر لیا

Kasur Robbers Arrest

Kasur Robbers Arrest

قصور (محمد عمران سلفی سے) سی آئی پولیس نے خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ امجد اوڑھ کے7 ارکا ن سرغنہ امجد اوڑھ،سلیم اوڑھ،اسلم عرف صوبہ اوڑھ،ساجد اوڑھ ،جاوید اوڑھ،امجد اوڑھ اور اسلم عرف بگی اوڑھ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 7عدد پسٹل اور مال مسروقہ نقدی50ہزار روپے ،4عددٹریکٹر مالیتی38لاکھ روپے ،موبائل فونزکل مالیتی40لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پیCIAقصورسیدرضا عباس نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجرم اشتہاری امجد اوڑھ نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ٹریکٹر سنیچر گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو اسلحہ کے زورپررات کے وقت مین شاہراہوں پر ناکہ لگا کر اور زمینداروں کے ڈیروں سے ٹریکٹر چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔جوڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے سٹاف قصورپر مشتمل ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ عرصہ قریب تین ماہ قبل مسمی محمد ریاض ڈوگر سے سید پور کے قریب سے ٹریکٹر ٹرالا معہ موبائل فون چھیننے کی واردات کی تھی ۔عرصہ قریب تین ماہ قبل مسمی شوکت علی سے قصبہ کھڈیاں کے قریب سے ٹریکٹر ٹرالا معہ نقدی 21000روپے چھیننے کی واردات کی تھی اسی طرح عرصہ قریب ایک سال قبل انہی ملزمان نے کھائی ہٹھاڑکے رہائشی ملک نصیر احمد کی حویلی میں داخل ہوکر2عدد ٹریکٹر چھیننے کی واردات کی تھی۔

یا درہے تمام ملزمان ضلع قصور،ساہیوال اور سرگودھا میں ٹریکٹر چھیننے کی وارداتوں میں اشتہاری ہیں اور چھینے گئے ٹریکٹر سرگودھا کی سٹون کرش مارکیٹ میں جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرتے تھے۔ ملزمان نے پنجاب بھرمیں اس طرح کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزیدانٹیروگیشن جاری ہے ۔ بقیہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام دیا جا رہے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126