قوم کے وسیع ترمفاد میں قیام امن کے لیے اپنی خدمات پیش کیں: عرفان صدیقی

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کے وسیع ترمفاد میں قیام امن کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ سوشل میڈیا پر جعلی کالم ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے اپنے نام سے جاری کردہ کالم کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کالم ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں قیام امن کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں، جعلی کالم ان کے نام سے منسوب کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو جعلی کالم کے خلاف کارروائی کی شکایت درج کرا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر عرفان صدیقی کے نام سے جعلی کالم چھاپا گیا ہے۔