لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو آزاد اور مضبوط بنانے کی اہم ضرورت ہے۔ نیب آفس لاہور میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی کاوش سے نیب کو ہر طرح سے آزاد، خود مختار اور مضبوط ادارہ بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا کاروبار نہیں جو چند دن میں سرمایہ کار کی رقم دگنی کر دے۔ شہریوں کو لالچ میں آ کر اپنی جمع پونجی ضائع نہیں کرنی چاہیے۔ بعد میں انہوں نے مالیاتی کمپنیوں کے متاثرہ افراد میں چیک تقسیم کیے۔