کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وزیر اعلی سندھ نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر صوبے میں عمل درآمد کے لئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں آج اجلاس وزیر اعلی ہاوس میں ہوگا۔
اجلاس میں کور کمانڈر کراچی نوید مختار،ڈی جی رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو صوبے میں تارکین وطن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی ، صوبے میں فوجی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر معاملات پربھی غور ہو گا۔