اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری کو ٹیلی فون کرکے مدارس کے معاملے پر ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
چودھری شجاعت حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکشن پلان اور اخباری اشتہارات سے مدارس کا نام نکالا جائے۔
چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں مدارس کے حوالے سے تحقیقات کی گئی لیکن مدارس کا دہشتگردی سے کسی قسم کا تعلق نہیں نکلا ہے۔ مولانا حنیف جالندھری نے چودھری شجاعت کے رابطہ کرنے پر شکریا ادا کیا۔