اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سابق صدر زرداری اور پرویز مشرف کے زمانے میں کیوں نہیں بنایا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کو نیشنل ایکشن پلان بنانے کا اعزاز حاصل ہے جسے اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کا ایک میکنزم موجود ہے جس کی پارلیمنٹ خود نگرانی کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب پر ردعمل دیتے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ذاتی دکھوں کا نوحہ بیان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خود تسلیم کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے اسی فیصد کامیابیاں ملیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ ابھی ثابت ہونا باقی ہے کہ وہ قتل وغارت کس نے کی تھی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مسلم لیگ (ن) کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا کوئی بندہ اگر اسلام آباد موجود ہے تو وہ کسی قیمت قانون سے نہیں بچ سکتا۔