نیشنل آفریدی ،ینگ مسلم اور عرفان میموریل شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)رحیم محمڈن فٹ بال کلب اور اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل سندھ انور خان میموریل فٹ ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں قذافی گرین نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ویسٹ کی معروف ٹیم نیشنل آفریدی کو 2-1 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے راشد اور ابرار شاہ نے گول اسکو ر کئے جبکہ نیشنل آفریدی کی جانب سے واحد گول ابرار احمد نے کیا ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں اے ون اسٹار فٹ بال کلب نے ینگ مسلم اورنگی ٹائون کو 2-0کے مارجن سے ہرا دیا اے ون اسٹار کے حارث اور عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت گول کئے۔

جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ پرنس سلطانہ آباد نے لانڈھی کی معروف ٹیم عرفان میموریل کے کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے زیر کردیا میچ کے دوران مقابلہ 1-1سے برابر رہا کھیل کے 28ویں منٹ میں عرفان ممیوریل کے فرحان نے گول کرکے برتری دلائی لیکن شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے مد مقابل ینگ پرنسل سلطانہ آباد کی جانب سے میچ کے 46 ویں منٹ میں نثار افضل نے خوبصورت گول کرکے عرفان میموریل کی برتری کا خاتمہ کردیا۔

میچ کے اختتام تک دونوں ٹیم 1-1گول سے برابر رہیں اس موقع پر پنالٹی ککس پر ینگ پرنس کی جانب سے امین شاہ،جہانگیر ،شفیق اور نثار افضل نے گینڈ کو جال کے سپرد کیا جبکہ عرفان میموریل کی جانب سے ابراہیم ،انعام الحق اور فضل ہی گول کرنے میں کامیاب رہے میچ میں ریفری کے فرائض قاری طاہر ،سعید خان ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے
انجام دیئے۔

All Sindh Memorial Tornament

All Sindh Memorial Tornament