ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف واہ ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قومی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا چاہئے،موجودہ حکومت ملک میں امن بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔
قوم کو کسی بھی نعرہ سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیںہر فرد اپنا قومی اور ملی فریضہ ادا کرے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں،کوالٹی ایجوکشن کی جانب توجہ دینا ہوگی تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں شعور بیدار ہو،ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر کے ہم اقوام عالم میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔
پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، سول سوسائٹی کی قربانیوں پاک فوج کے جرات مندانہ کردار اور حکومت کے بہترین ویژن کی بدولت آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے،نسل نو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضڑورت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف واہ کے پانچویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر خلیق الرحمان شاد نے سپاسنامہ پیش کیا اور یونیورسٹی کی کارکردگی سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا، یونیورسٹی آف واہ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی سے متعلقہ بڑھتے ہوئے اعدادو شمار یونیورسٹی کی افزائش کی عکاسی کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف واہ کے پانچویں کانووکیشن کے موقع پر مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل36 طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ واہ کینٹ میں پہلی بار آیا ہوں جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے،انھوں نے یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انھیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو محض امور خانہ داری ہی نہیں بلکہ ان ڈگریوں سے استفادہ بھی حاصل کرنا چاہئے تاہم بطور ماں پڑھی لکھی ماں کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہوتی،ہمیں اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ قومی ایجنڈے سے کچھ بڑھ کر نہیں ہوتا۔
ملک کی بقاء اور سالمیت سب پر مقد م ہونی چاہئے کیونکہ یہی پاکستان ہماری پہچان ہے ،ان ڈگریوں کا اسٹیک ہولڈر پاکستان ہے اور ہم اس کے مقروض ہیں ہمیں جو کچھ ملا ہمیں واپس لوٹانا ہوگا ، تاکہ ہمارا ملک دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرے،انھوں نے تمام فیکلٹی ممبران اور پوزیشن ہولڈرز طلبا ء و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم نے ملکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
مشترکہ کاوشوں سے ملک کو ہم مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ تعلیم ہمٰں شعور ضرور دیتی ہے مگر علم زیادہ شعور دیتا ہے، اس موقع پر طلباء کے والدین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر 1101 گریجویٹ طلباء کوانجینئرنگ،بنیادی سا ئنس،کمپیو ٹر سا ئنس،انتظا می سا ئنس ،معا شرتی سا ئنس اورHumanities کے شعبہ جا ت میںانڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی ڈگریاں دی گئیں، جبکہ 36 طلبا و طالبات کو عمدہ کارکردگی پر گولڈ میڈل دیئے گئے۔
University Wah Cantt Convention
University Wah Cantt Convention
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038