اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ائر لائن پی آئی اے کے 3 ہفتوں کے دوران 5 طیارے گراؤنڈ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ تربت ائرپورٹ پر خرابی کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ پی کے 192 تربت سے گوادر اور پی کے 504 گوادر سے کراچی کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
دوسرا اے ٹی آر طیارہ سکھر ایرپورٹ پر خرابی کے باعث روک دیا گیا ہے۔ قومی ایرلائن کے 3 ہفتوں میں 5 طیارے گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا دعویٰ ہے کہ اس وقت تمام طیارے قابل پرواز ہیں۔ ایک ایئر بس اے 310 کو معمول کی چیکنگ کے لئے گراؤنڈ کیا گیا ہے۔