قومی ایئرلائن کی حج پروازیں آج سے شروع ہوں گی

National Airline

National Airline

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سے حج آپریشن کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے،کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کراچی ائیرپورٹ حج ٹرمینل سے حج آپریشن نہیں کیا جارہا ہے۔

جس کے بعد عازمین حج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے واضح رہے کہ اقدامات سیکورٹی خدشات کے باعث کئے گئے ہیں ورنہ گذشتہ برسوں میں حج فلائٹ آپریشن حج ٹرمینل سے انجام دیا جاتا تھا۔

کراچی سے سعودی عرب فلائٹ صبح 7 بجے روانہ ہو گئی، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی کل 112 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 54 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔