قومی ائر لائن نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

Umrah Visitors

Umrah Visitors

لاہور (جیوڈیسک) عمرے کے کرایوں میں پانچ ہزار روپے اضافے سے لاہور، پشاور اور ملتان سے ٹکٹ 70 ہزار سے بڑھ کر 75 ہزار ہو جائے گا۔ پی آئی اے نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باجود اضافہ خسارہ پورا کرنے کے لیے کیا اس طرح عمرہ سیزن میں پی آئی اے کو چار سے پانچ ارب کی اضافی آمدن ہو گی۔