قومی ایئرلائن کو طیاروں کی کمی کا سامنا،ملکی و بین الاقوامی پروازں کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 38 طیارں کے فلیٹ میں سے 4 طیاروں کواسکریپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انجینئرنگ ذرائع کے مطابق اسکریپ کئے جانے والے طیاروں میں دو بوئنگ 737،ایک جمبو747 اور ایک اے ٹی آر طیارہ شامل ہے۔ طیاروں کی مرمت بلکل نہیں ہوسکتی ان کی مرمت میں لاکھوں ڈالرز کے اخراجات آرہے ہیں،ایئر بس اے 310 کے بارہ طیاروں میں سے چھ طیاروں کو بھی مرمت کیلئے گراونڈ کردیا گیا ہے۔